Tuesday, March 10, 2026
 

الہلال شریعہ ایڈوائزرز کو شریعہ کمپلائنٹ انڈیکس کی اسکریننگ کی اجازت

 



سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے الہلال شریعہ ایڈوائزرز کو شریعہ کمپلائنٹ انڈیکس کی اسکریننگ کی اجازت دے دی ہے۔ اب اسٹاک ایکسچینج کے علاوہ الہلال شریعہ ایڈوائزرز بھی کمپنیوں کی شریعہ کمپلائنس کی جانچ کر سکیں گے۔ ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ شریعہ اسکریننگ فراہم کرنے والے اداروں میں اضافے سے مارکیٹ میں مقابلے کی فضا پیدا ہوگی اور شریعہ کمپلائنٹ سرمایہ کاری کے مواقع مزید فروغ پائیں گے۔ ایس ای سی پی کے مطابق شریعہ کمپلائنٹ کمپنیوں کی فہرست ہر 3 ماہ بعد اپ ڈیٹ کی جائے گی ۔ کمپنیوں کے مالیاتی ڈیٹا کی بنیاد پر شریعہ کمپلائنس کی جانچ کی جائے گی۔ اس وقت اسٹاک مارکیٹ میں 308 شریعہ کمپلائنٹ کمپنیاں موجود ہیں اور پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں شریعہ کمپلائنٹ انڈیکس میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ نئے اسلامک انڈیکسز کے قیام سے شریعہ کمپلائنٹ سرمایہ کاری کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل