Tuesday, March 10, 2026
 

پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

 



ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق  26 مارچ سے 3 مئی تک 44 میچز کھیلے جائیں گے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں دو نئی ٹیمیں شامل کرنے کے بعد پہلی بار آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی، حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈی لیگ میں شامل ہونے والی نئی فرنچائزز ہیں۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے میچز چھ شہروں میں کھیلے جائیں گے، فیصل آباد اور پشاور پہلی بار پی ایس ایل میچز کی میزبانی کریں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ ہر ٹیم لیگ مرحلے میں دس میچز کھیلے گی، پلے آف 28 اپریل سے شروع ہوں گے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 11 میچز کھیلے جائیں گے، ایک کوالیفائر بھی شامل ہے۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل 11 کے 15 میچز شیڈول ہیں۔ فیصل آباد میں پہلی بار پی ایس ایل کے سات میچز کھیلے جائیں گے جبکہ پشاور کا عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کی میزبانی کرےگا۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں چار میچز شیڈول ہیں۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے چھ میچز شیڈول ہیں جبکہ 12 ڈبل ہیڈرز کھیلے جائیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل