Wednesday, March 11, 2026
 

فرید احمد تارڑ کو چیئرمین کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان مقرر

 



وفاقی حکومت نے فرید احمد تارڑ کو چیئرمین کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان مقرر کر دیا ہے۔ فرید احمد تارڑ کی بطور چیئرمین سی سی پی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کبیر سدھو کی بطور چیئرمین ایس ای سی پی تقرری کے بعد سی سی پی کی نشست خالی ہوئی تھی۔ فرید احمد تارڑ پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 20 کے افسر ہیں اور اس سے قبل پنجاب میں سیکرٹری ٹورازم، آثار قدیمہ و میوزیمز کے طور پر تعینات رہ چکے ہیں۔ انہیں پبلک ایڈمنسٹریشن اور گورننس کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل