Loading
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں جن میں تنظیمی امور، عوامی مسائل اور حکومتی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور سندھ حکومت میں وزیر برائے محنت و سماجی تحفظ سعید غنی نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کر کے انہیں کراچی ڈویژن کی تنظیمی صورت حال سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر سعید غنی نے اپنے محکمے کی کارکردگی کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔
دریں اثنا رکن سندھ اسمبلی حسن علی شاہ نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نوشہرو فیروز کے عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسی طرح پیپلزپارٹی مظفرگڑھ کے رہنما ارشاد سیال نے بلاول ہاؤس میں چیئرمین پیپلزپارٹی سے ملاقات کر کے ضلع کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا۔
علاوہ ازیں سندھ حکومت کے ترجمان واحد ہالیپوتو نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور انہیں صوبائی حکومت کی کارکردگی کو اجاگر کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل