Loading
گورنر سندھ کے عہدے سے کامران خان ٹیسوری کے ہٹنے کے بعد گورنر ہاؤس میں رمضان المبارک کے دوران لگایا جانے والا مشہور “امید رمضان دسترخوان” ختم کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دسترخوان کے لیے لگایا گیا ڈیجیٹل اسٹیج بھی اتار دیا گیا ہے جبکہ شہریوں کے لیے افطار کے وقت لگائی جانے والی ٹیبلز اور دیگر انتظامات بھی ختم کر دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گورنر ہاؤس میں رمضان المبارک کے دوران روزانہ بڑی تعداد میں شہری افطار دسترخوان میں شریک ہوتے تھے۔
دوسری جانب سابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری آج جمعہ کو عمرے کی ادائیگی کے لیے روانہ ہو رہے ہیں جبکہ ان کی فیملی پہلے ہی عمرے کے لیے سعودی عرب میں موجود ہے۔
گورنر ہاؤس کے عملے نے کامران خان ٹیسوری سے الوداعی ملاقاتیں بھی کیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل