Tuesday, March 17, 2026
 

بادشاہی مسجد میں لیلتہ القدر کی روح پرور محفل، ملکی سلامتی اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں

 



بادشاہی مسجد میں لیلتہ القدر کی بابرکت رات کے موقع پر اجتماعی دعا کا روح پرور اہتمام کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ تقریب میں صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور شافع حسین نے خصوصی شرکت کی جبکہ مولانا عبد الخبیر آزاد، امام و خطیب بادشاہی مسجد نے اجتماعی دعا کروائی۔ اجتماعی دعا کے دوران پاکستان کی ترقی، امن و استحکام اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر ملک میں امن، خوشحالی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے بھی دعا کی گئی۔ لیلتہ القدر کی بابرکت ساعتوں میں شہریوں کی بڑی تعداد نے تاریخی بادشاہی مسجد کا رخ کیا اور عبادات کے ساتھ اجتماعی دعا میں شرکت کی، جس سے مسجد کا ماحول انتہائی روحانی اور پُرکیف ہوگیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل