Tuesday, July 02, 2024
 

کوہلی اور ویرات کے بعد تیسرے بھارتی کھلاڑی کا ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

 



  کراچی: بھارتی ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر رویندر جڈیجا نے بھی ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رویندر جڈیجا نے بھی ورلڈ کپ میں فتح کے بعد ویرات کوہلی اور روہت شرما کی تقلید کرتے ہوئے مختصر ترین فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں: کوہلی کے بعد روہت بھی ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

آل راؤنڈر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ٹی 20 کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کی ہے تاہم وہ ٹیسٹ اور ون ڈے میں ٹیم کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔

جڈیجا نے 74 ٹی 20 میچز میں بھارت کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 41 اننگز میں 515 رنز بنائے جس میں سے 17 میں وہ ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے مختصر ترین فارمیٹ میں 54 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کا ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

 

واضح رہے کہ بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دیکر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

میچ کے بعد اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی اور کپتان روہت شرما نے ٹی 20 کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل