Tuesday, July 02, 2024
 

مریم اورنگزیب کا غریب زمیندار کے مویشیوں کو آگ لگانے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

 



 لاہور: سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے سرگودھا میں تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں بااثر افراد کی جانب سے ایک غریب زمیندار کے مویشیوں کو آگ لگانے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور ذمے  داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جانوروں کو آگ لگانے سے سفاکی اور ظلم کی سوچ کا اظہار ہوتا ہے، جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ ظلم کسی بھی شکل میں ہو، ظالم کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مریم اورنگزیب نے معاشرے کے ہر طبقے سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے ظالموں کی مذمت کریں اور قانون کی حکمرانی کے لیے مل کر کام کریں تاکہ انتہا پسندوں کو روکا جا سکے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل