Thursday, July 04, 2024
 

والدین کی طلاق اور دوسری شادی کا علم اسکول کے بچوں سے ہوا، عتیقہ اوڈھو

 



لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ انہیں اپنے والدین کی طلاق کا علم اسکول کے بچوں سے ہوا۔

ایک تازہ پوڈکاسٹ میں اپنے شوبز کیریئر، خاندانی حالات اور دیگر معاملات پر اظہار خیالات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب ان کی عمر 7 برس تھی تو والدین میں طلاق ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی وی پر تیراکی کا لباس پہننا ثقافتی طور پر ناقابل قبول ہے، عتیقہ اوڈھو

عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ اس زمانے میں بچوں سے ایسی باتیں چھپائی جاتی تھیں اس لئے انہیں یہ بات اسکول کے بچوں سے پتہ چلی جس سے بہت اذیت پہنچی۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ 19 برس کی تھیں تو ان کے والد کا کینسر سے انتقال ہوگیا اور انہیں چھوٹی عمر سے گھر میں والد یا بھائی کی شکل میں مرد شخصیت کا ساتھ نہ ملا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی ڈرامے سعودی عرب میں نشر ہونے چاہئیں، عتیقہ اوڈھو

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی سے ایک سبق سیکھا ہے کہ عورت چاہے کنواری ہو یا شادی شدہ، اس کے پاس اپنی کمائی ضرور ہونی چاہئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل