Thursday, July 04, 2024
 

چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے لیے حکومت کا اپوزیشن سے رابطہ

 



 اسلام آباد: چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی کے لیے حکومت کا اپوزیشن سے رابطہ ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں چیف وہب طارق فضل چوہدری کی جانب سے قائد حزب اختلاف عمر ایوب خط لکھا گیا ہے۔ خط میں حکومت نے اپوزیشن سے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے لیے 4 نام مانگ لیے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سینئر اور تجربہ کار لوگوں کے نام دیے جائیں، باہمی رضامندی سے دیے گئے ناموں میں سے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کا انتخاب کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل