Tuesday, July 02, 2024
 

سمندری طوفان: بھارتی ٹیم کے بارباڈوس میں پھنسنے کا امکان

 



بارباڈوس: سمندری طوفان بیرل کی وجہ سے ٹی 20 ورلڈ کپ کی چیمپئن بھارتی کرکٹ ٹیم کے بارباڈوس میں پھنسنے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق تیسرے درجے کا سمندری طوفان بیرل آج رات یا پیر کی صبح بارباڈوس سے ٹکرائے گا۔ طوفان کا لینڈ فال شدید ہونے کی توقع ہے جس کے باعث بارباڈوس کا ہوائی اڈہ بند ہو جائے گا اور پروازیں بھی منسوخ کی جا رہی ہیں۔

سمندری طوفان کی وجہ سے انڈین ٹیم کی بھارت روانگی میں تاخیر ہوسکتی ہے اور ٹیم کو مزید کچھ وقت بارباڈوس میں ہی رہنا پڑ سکتا ہے، بھارتی ٹیم فی الحال اپنے ہوٹل میں ہے۔

نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق بیرل 2024 اٹلانٹک سیزن کا پہلا سمندری طوفان ہے جو اتوار کی صبح ایک “انتہائی خطرناک” کیٹیگری 3 کے طوفان میں تبدیل ہو گیا تھا۔

حکام کے مطابق یہ طوفان آنے والے دنوں میں اپنے راستے میں بہت زیادہ تباہی لانے والا ہے، طوفان کے سبب بارباڈوس میں ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل