Saturday, March 21, 2026
 

شاہ رخ اور سلمان خان سے ہزاروں مداح عید پر ملاقات کیلیے پہنچ گئے

 



عید الفطر کے موقع پر بالی ووڈ کے کنگ خان اور دبنگ اداکار سے ملاقات کیلیے ہزاروں مداح پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی نماز کے بعد ہزاروں کی تعداد میں مداح ممبئی میں قائم شاہ رخ خان کے منت ہاؤس پہنچے اور وہ اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کیلیے بے تاب رہے۔ شاہ رخ خان نے گھر کے باہر جمع ہونے والے مداحوں کا روایتی انداز سے شکریہ ادا کیا۔           View this post on Instagram                       A post shared by Bollywood Society (@bollywoodsocietyy) کنگ خان اپنے گھر کی چھت پر آئے اور مشہور زمانہ اسٹائل کر کے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ اسی طرح دبنگ خان کے گھر کے باہر بھی ہزاروں کی تعداد میں مداح جمع ہوئے جن کا سلمان خان نے اپنے گھر کی بالکونی سے شکریہ ادا کیا۔ Eid Mubarak to everyone ✨️ ????#SalmanKhan #EidMubarak pic.twitter.com/xeQocc0nIS — ????????????ℕ???? ????????????????ℝ...????!!! (@Forever4Salman) March 21, 2026 دبنگ خان کے آتے ہی عوام نے شور مچایا جس پر انہوں نے جواب میں محبت کا اظہار کرتے ہوئے ہاتھ جوڑے اور سب کو پیار دیا۔ دونوں اداکاروں کے گھر کے باہر عوام کو کنٹرول کرنے کیلیے پولیس کی بھاری نفری موجود تھے جبکہ سیکیورٹی کے بھی غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل