Saturday, March 21, 2026
 

ایران قابلِ اعتماد دوست ہے، غیر مشروط حمایت جاری رکھیں گے؛ روس کا بڑا اعلان

 



روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے نوروز کے موقع پر ایران کی حکومت اور عوام کے نام تہنیتی پیغام میں اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ روس ایرانی حکومت اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ صدر پوٹن نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری مستحکم ہے۔ایرانی عوام کے لیے ان مشکل حالات میں ثابت قدمی، طاقت اور حوصلے کی دعا کرتے ہیں۔ گشزتہ چند ماہ میں ایران اور روس کے تعلقات میں مزید مضبوطی دیکھی گئی ہے۔ ایرانی صدر اور پوٹن کے درمیان ملاقاتوں اور معاہدوں نے اس شراکت داری کو مزید مضبوط کیا ہے۔ یہ بیان روس کی جانب سے ایران کی کھلی حمایت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ اس سے پہلے روس زیادہ تر کشیدگی کم کرنے کی بات کرتا رہا تھا۔ روسی صدر نے امریکی صدر ٹرمپ سے گفتگو میں جنگ بندی کی تجویز بھی دی تھی، جس میں ایران کے افزودہ یورینیم کو روس منتقل کرنے کا منصوبہ شامل تھا تاہم امریکا نے اس تجویز کو مسترد کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق روس پر یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ وہ ایران کو امریکی فوجی اڈوں کی معلومات فراہم کر رہا ہے تاکہ انہیں نشانہ بنایا جا سکے لیکن کریملن نے ان الزامات کو غلط قرار دیا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل