Saturday, March 21, 2026
 

ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیل کا F-16 طیارہ مار گرایا

 



ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مرکزی ایران کی فضائی حدود میں اسرائیل کا ایف سولہ لڑاکا طیارے کو میزائل سے نشانہ بنایا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی صبح تین بج کر پینتالیس منٹ پر کی گئی اور جدید فضائی دفاعی نظام استعمال کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگ کے دوران دو سو سے زائد دشمن فضائی اہداف کو نشانہ بنایا جا چکا ہے جن میں ڈرون کروز میزائل اور لڑاکا طیارے شامل ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ اس کا ایک لڑاکا طیارہ ایرانی فضائی حدود میں کارروائی کے دوران فضائی دفاعی نظام کی زد میں آیا تھا لیکن پائلٹ نے بروقت خطرے کو محسوس کیا جس کے باعث طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور اس نے طے شدہ ہدف کامیابی سے مکمل کیا۔ Iran's Islamic Revolution Guards Corps (IRGC) announces that it has successfully targeted and hit an Israeli F-16 fighter jet over central Iran. Follow Press TV on Telegram: https://t.co/LWoNSpkc2J pic.twitter.com/OcdpN9TEQg — Press TV ???? (@PressTV) March 21, 2026 خیال رہے کہ امریکا نے ایران کے جوہری مرکز نطنز کو نشانہ بنایا ہے تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ سب کچھ کنٹرول میں ہے اور تابکار کا اخراج نہیں ہوا۔ ادھر ایران نے کئی ہزار کلومیٹر دور امریکا اور برطانیہ کے مشترکہ فوجی اڈے کو بیلسٹک میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔ جسے بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فوجی اڈّہ ڈیاگو گارشیا جزیرہ میں واقع ہے جو ایران کے سب سے جنوبی جغرافیائی مقام، پاسبندر کی بندرگاہ سے 3,800 کلومیٹر دور ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ایران کے بیلسٹک اور کروز میزائلوں کی رینج 2000 سے 2500 کلومیٹر کے درمیان ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل