Friday, March 27, 2026
 

اورنگی ٹاؤن میں عوام نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی، 2 ڈاکو ہلاک

 



شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ون میں عوام نے متحد ہوکر ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی جبکہ 2 ڈاکو فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر ون میں قائم دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران عوام نے لوٹ مار کرنے والے ڈکیتوں کا گھیراؤ کیا اور مزاحمت کر کے واردات ناکام بنادی۔ اس دوران عوام کے تشدد اور فائرنگ سے دونوں ڈکیت موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ مزاحمت پر 4 شہری زخمی ہوئے۔ اورنگی ٹاؤن تھانہ اقبال مارکیٹ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مزاحمت کے دوران دکاندار سمیت چار راہگیر زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت کاشان حسین، حسن، آصف اور عبدالرحمان کے ناموں سے ہوئی جبکہ واقعے کی تفتیش اور ڈکیتوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل