Friday, March 27, 2026
 

جیٹ فیول کی قیمت میں مزید اضافہ، نئی قیمت 471 روپے لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

 



ہوائی جہازوں کے ایندھن کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد جیٹ فیول کی قیمت  83 روپے لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 471 روپے لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق یکم مارچ سے اب تک جیٹ فیول کی قیمت میں 283 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے، ایندھن کی قیمت میں یکے بعد دیگرے اضافے اور قلت کے سبب ایئرلائنز کے لیےفضائی آپریشن چلانا دشوار ہوگیا۔  صورتحال کے نتیجے میں ڈومیسٹیک اور انٹرنیشنل فضائی کرایوں میں مزید اضافے کا امکان ہے، یکم مارچ کو جیٹ فیول کی قیمت 188 روپے فی لیٹر تھی، مارچ کے دوران اب تک چوتھی بار طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تربیتی طیاروں کے ایندھن ایوی ایشن گیسولین میں بھی ابتر صورتحال کی وجہ سےاضافہ ہوچکاہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل