Saturday, March 28, 2026
 

ایران ڈیل چاہتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری ہے؛ ٹرمپ

 



امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہماری فوج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ایران ڈیل چاہتا ہے، جس کے لیے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے نیوکلیئر بلیک میلنگ کو ختم کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا تو وہ مشرق وسطیٰ میں استعمال کر چکا ہوتا، انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایرانی رجیم کے خطرے کو ختم کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر میں امریکا کا صدر نہ ہوتا تو آج امریکا ختم ہوچکا ہوتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں نے جرائم پیشہ افراد اور قاتلوں کو امریکا سے نکالا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ماضی میں دنیا کے بدترین افراد کو امریکا میں داخلے کی اجازت دی گئی جبکہ موجودہ حکومت ایسے عناصر کے خلاف سخت مؤقف رکھتی ہے جو امریکا میں جرائم میں ملوث ہوتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو آبنائے ہرمز کھولنا پڑے گی، امریکا نے اتحادیوں کے تحفظ کے لیے بڑا اقدام کیا ، انہوں نے کہا کہ ایران معاہدہ ختم نہ کرتا تو آج اس کے پاس ایٹم بم ہوتا۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران میں امریکی فوجی اتارنے کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ جنگ مہینوں نہیں بلکہ چند ہفتوں تک جاری رہے گی۔ فرانس میں جی سیون وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ فوجی مقاصد حاصل کرنے کے باوجود آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنا ایک فوری چیلنج بن سکتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل