Saturday, March 28, 2026
 

کراچی: چلتی ہائی روف میں آگ، خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد جھلس گئے

 



کراچی کے علاقے خدا داد کالونی میں اللہ والا بریانی کے قریب ایک ہائی روف گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 3 بچیاں، 4 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی چھیپا کی ایمبولینسز موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان شادی کی تقریب سے واپس گھر جا رہا تھا کہ راستے میں گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی۔ تمام زخمی افراد خدا داد کالونی کے رہائشی بتائے جارہے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آتشزدگی کی ممکنہ وجہ شارٹ سرکٹ قرار دی جا رہی ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل