Loading
یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے ساتھ دفاعی شعبے میں طویل المدتی معاہدے طے پا گئے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا بریفنگ کے دوران وولودیمیر زیلنسکی نے بتایا کہ یوکرین نے سعودی عرب کے ساتھ ایک اہم دفاعی معاہدہ پہلے ہی طے کر لیا ہے جب کہ قطر کے ساتھ بھی اسی نوعیت کا 10 سالہ معاہدہ حال ہی میں دستخط کیا گیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ حالیہ معاہدے کم از کم 10 سالہ شراکت داری پر مشتمل ہوں گے جن میں مشترکہ پیداوار اور دفاعی صنعت کی ترقی شامل ہے جلد ہی متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھی جلد ایسا ہی معاہدہ متوقع ہے۔
صدر وولودیمیر زیلنسکی نے مزید بتایا کہ ان معاہدوں کے تحت یوکرین اور خلیجی ممالک مشترکہ طور پر دفاعی سازوسامان کی تیاری کریں گے جس کے لیے دونوں خطوں میں پروڈکشن لائنز اور کارخانے قائم کیے جائیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ اس تعاون کا مقصد نہ صرف دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے بلکہ ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مقامی صنعت کو فروغ دینا بھی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل