Saturday, March 28, 2026
 

جنگ بندی پر 4 ملکی وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک میں شرکت کیلیے مصر کے وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

 



مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال اور ایران جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کی میزبانی میں چار ملکی اہم بیٹھک میں شرکت کیلیے مصر کے وزیرخارجہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر چار ملکی وزرائے خارجہ کانفرنس میں نائب وزیراعظم اور پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر اسلام آباد پہنچے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر مصر کے وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی کانفرنس میں سعودی عرب، ترکیہ کے وزرائے خارجہ بھی شریک ہوں گے اور دونوں کی صبح تک پاکستان آمد متوقع ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق چار ملکی وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک میں ایران اور امریکا کے مذاکرات کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل