Saturday, March 28, 2026
 

صحافیوں کی شہادت پر سلامتی کونسل میں اسرائیل کیخلاف شکایت درج کرائیں گے؛ لبنان

 



اسرائیل نے انسانی حقوق کے قوانین اور صحافیوں کو حاصل تحفظ و استثنیٰ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے لبنان کے جنوبی علاقے میں پریس کی ایک کار کو فضائی حملے میں تباہ کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے اس فضائی حملے میں عربی چینل المیادین کی خاتون صحافی فاطمہ فتونی اور المنار ٹی وی کے سینئر رپورٹر علی شعیب شہید ہوگئے۔ اس حملے میں دیگر افراد بھی شہید ہوئے جن میں خاتون صحافی کے بھائی اور ایک کیمرا مین بھی شامل ہے۔ بعد ازں جب طبی عملہ مدد کو پہنچا تو انھیں بھی اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا۔  جس پر لبنان کی حکومت نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہلاک ہونے والے صحافیوں کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شکایت دائر کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ لبنانی وزیر اطلاعات پال مورکوس نے کہا کہ وزارت خارجہ اسرائیل کی جانب سے صحافیوں کو ہدف بنانے کے واقعے کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت جمع کرانے کی تیاری کر رہی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ لبنان ایسے حملوں کو معمولی نہیں سمجھے گا اور قومی اتحاد کے عزم پر قائم ہے۔ انھوں نے صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اس ضمن میں کوئی بھی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل