Loading
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق پریڈی اسٹریٹ کے قریب قائد پارک میں بریگیڈ پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔
ملزم کی شناخت معیز کے نام سے ہوئی ہے جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
دوسری کارروائی میں سچل پولیس نے سپر ہائی وے کے قریب انارا گارڈن میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی ہے، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ادھر فیروزآباد پولیس نے ہل پارک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت ایوب اور راشد کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تمام واقعات کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کے کریمنل ریکارڈ کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل