Wednesday, April 01, 2026
 

صدر ٹرمپ آج قوم سے اہم خطاب کریں گے، ترجمان وائٹ ہاؤس

 



وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ آج قوم سے ایک اہم خطاب کریں گے جس میں ایران کے ساتھ جاری جنگ کے حوالے سے بڑا اپڈیٹ متوقع ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے قوم سے خطاب کریں گے اور ایران کی صورتحال پر اہم پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔ یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ نے عندیہ دیا تھا کہ امریکی افواج آئندہ دو سے تین ہفتوں میں ایران سے نکل سکتی ہیں جس سے جنگ کے ممکنہ اختتام کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے دارالحکومت تہران پر تازہ حملے کیے گئے ہیں جبکہ ایران کی جانب سے بھی ڈرونز اور میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جنگ کے اثرات اب عالمی معیشت پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں جبکہ امریکا میں پیٹرول کی قیمتیں 4 ڈالر فی گیلن سے تجاوز کر چکی ہیں جس کے باعث مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس تنازع میں اب تک 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں، جبکہ امریکی فوج کے 13 اہلکار ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل