Loading
تھانہ مورگاہ کے علاقے راہ امن میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں 55 سالہ مشتاق، ان کی اہلیہ صغریٰ اور پڑوسی مہتاب عمر شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق متاثرہ افراد ایک عزیز کی تیمارداری کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے انہیں روک کر زیورات اور پرس چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان خاتون سے سونے کا کڑا چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل