Friday, April 03, 2026
 

جنگ کا فوری خاتمہ؛ پوپ لیو چہار دہم کا اسرائیل پر ایران کیساتھ مذاکرات پر زور

 



مسیحوں کے روحانی پیشوا اور ویٹی کن کے سربراہ پوپ لیو چہاردہم نے اسرائیلی صدر اسحاق پرزوگ پر زور دیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کیے جائیں۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق پوپ لیو چہار دہم اور اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کے درمیان پاس اوور اور ایسٹر کے موقع پر ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ ویٹی کن کے بیان کے مطابق پوپ نے اس گفتگو میں ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے تمام ممکنہ راستے اختیار کیے جائیں۔ دوسری جانب اسرائیلی صدر کے دفتر کے مطابق گفتگو میں حالیہ ایرانی میزائل حملوں کا بھی ذکر کیا گیا جو یروشلم میں ایسے مقامات کے قریب گرے جو عیسائیوں، مسلمانوں اور یہودیوں کے لیے مقدس حیثیت رکھتے ہیں۔ بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے لبنان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، جہاں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ اس دوران سرحد کے دونوں اطراف موجود عیسائی برادریوں کی سلامتی اور تحفظ کو خاص طور پر اہم قرار دیا گیا۔ یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ 28 فروری کو شروع ہوئی تھی اور تاحال جاری ہے۔ آبنائے ہرمز بند ہے اور دنیا میں تیل کی قلت کا سامنا ہے۔ قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل