Friday, April 03, 2026
 

آمدن سے زائد اثاثے، پی ٹی آئی رکن اسمبلی کیخلاف گھیرا تنگ

 



قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے سوات سے منتخب ہونے والے ایم پی اے کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی کے ایم پی اے فضل حکیم کو نیب نے سوالنامے کی واپسی کیلیے ڈیڈ لائن دے دی۔ نیب ذرائع کے مطابق فضل حکیم کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی تحقیقات میں تیزی آگئی ہے۔ نیب نے وضاحتی سوالنامے کا جواب نہ دینے پراسمبلی سیکریٹریٹ کو یاد دہانی مراسلہ جاری کرتے ہوئے فضل حکیم کو جواب جمع کرانے کی فوری ہدایت کی۔ دوسری جانب اسمبلی سیکٹریٹ کے ذرائع نے نیب کا مراسلہ موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل