Saturday, April 04, 2026
 

بھارت پھر فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، کوئی ڈرامہ کیا تو کلکتہ تک جائیں گے، خواجہ آصف

 



وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، اگر بھارت نے کوئی ڈرامہ رچانے کی کوشش کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا اور جواب دیتے ہوئے کلکتہ تک پہنچ جائیں گے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خطے میں امن قائم ہونا چاہیے اور برادر ممالک کے درمیان اتفاق ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی افواج نے بھارت کو جنگ میں عبرتناک شکست دی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، تاہم اگر بھارت نے کوئی ڈرامہ رچانے کی کوشش کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی قسم کی جارحیت کی گئی تو جواب دیتے ہوئے کلکتہ تک پہنچ جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان انتہائی اہم کردارادا کر رہا ہے، دعا کریں پاکستان اپنے کردار میں سرخرو ہو۔ خواجہ آصف نے کہا کہ دعا کریں خطے میں امن قائم ہو،برادرممالک میں اتفاق ہو۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل