Loading
آل سندھ لائزر ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قائم احتجاجی کیمپ اختتام پذیر ہو گیا ہے جبکہ حکومت کو دیا گیا 72 گھنٹے کا الٹی میٹم بھی آج ختم ہو رہا ہے۔
کمیٹی کے سیکریٹری اسرار چانگ ایڈوکیٹ نے اعلان کیا ہے کہ تمام وکلاء اور شہریوں کو آج شام 4 بجے نسیم نگر چوک پر جمع ہونے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جا سکے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس نہ لیا گیا تو وکلاء برادری وادھواہ گیٹ بائی پاس پر دھرنا دے گی۔
اسرار چانگ ایڈوکیٹ کے مطابق دھرنے کی صورت میں سخت احتجاج کیا جائے گا اور ٹریفک کی مکمل بندش سمیت پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی جس سے شہر میں معمولات زندگی متاثر ہونے کا امکان ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل