Loading
شہدادپور میں شالیمار ایکسپریس کے حادثے کے باعث معطل ہونے والا ریلوے ٹریک 11 گھنٹے بعد مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق مرمتی اور بحالی کے کام کی تکمیل کے بعد اپ اور ڈاؤن دونوں ٹریکس پر ٹرینوں کی آمد و رفت دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔ ٹریک کی بحالی کے بعد شالیمار ایکسپریس بھی لاہور کے لیے روانہ ہو گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کی بحالی کے بعد مختلف ریلوے اسٹیشنز پر رکی ہوئی دیگر ٹرینوں کو بھی مرحلہ وار کلیئر کیا جا رہا ہے تاکہ نظام کو مکمل طور پر معمول پر لایا جا سکے۔
اس حوالے سے جمشید عالم نے بتایا کہ ٹریک کی مرمت کے بعد صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے اور ریلوے آپریشن معمول کے مطابق بحال ہو رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل