Thursday, April 09, 2026
 

پی ایس ایل11:لاہور قلندر کے سکندر رضا نے اسلام آباد یونائٹیڈ سے شکست کی اصل وجہ بتا دی

 



پی ایس ایل 11 کے چوتھے مرحلہ کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ سے عبرت ناک شکست کھانے والی لاہور قلندرز کے سکندر رضا نے کہا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم ،کراچی کی وکٹ اتنی بھی زیادہ خراب نہیں تھی، 100سے زیادہ رنز اسکور کیے جا سکتے تھے ،شکست کی وجوہات میں فخر زمان کی عدم دستیابی بھی تھی ،سینیئر بیٹر کی کمی شدت سے محسوس ہوئی۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زمبابوے سے تعلق رکھنے والےآل راؤنڈر  سکندر رضا نے کہا کہ پانچویں میچ میں شکست کے باوجود اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے بہت پر اعتماد ہیں ،توقع  ہے کہ اگلے میچز میں کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔ انہوں نے اپنی ذاتی کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ ٹیم کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا،دوسری جانب فتح کے بعد اسلام آباد یونائٹیڈ کے بولر کرس گرین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پانچویں میچ میں تیسری فتح سے ہمارا مورال بلند ہوا ہے۔ 4 اوورز میں 19 رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کرنے والے آسٹریلوی بولر کرس گرین نے کہا کہ وکٹ کا اندازہ لگا کر گیندیں کرائیں اور کامیابی سے ہمکنار ہوا، اسی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے آئندہ بھی اپنی ٹیم کو  فتوحات سے ہمکنار ہونے کی کوشش کروں گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل