Friday, April 10, 2026
 

ایران کے سرکاری طیارے پاکستان کی جانب روانہ؛ امریکی نائب صدر کا طیارہ بھی محو پرواز

 



امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں جنگ بندی مذاکرات سے قبل ایرانی حکومت سے منسلک دو طیاروں کے پاکستان کی جانب روانہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ Flightradar24 کے مطابق یہ دونوں طیارے ایران سے اڑان بھرنے کے بعد پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی طرف بڑھ رہے ہیں جہاں ہفتے کے روز اہم مذاکرات متوقع ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک طیارہ جس کا کال سائن IRAN04 ہے، ایران کے شمالی شہر گورگان سے تقریباً 17:00 جی ایم ٹی پر روانہ ہوا۔ دوسرا طیارہ IRAN05 بھی اسی نوعیت کی پرواز پر ہے۔ فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ دونوں طیارے افغانستان کی فضائی حدود عبور کرچکے ہیں اور اب اسلام آباد کی طرف گامزن ہیں۔ تاحال ایرانی حکومت کی جانب سے اسلام آباد مذاکرات کے لیے وفد کی پاکستان روانگی کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ایرانی سرکاری طیارے عموماً تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ سے روانہ ہوتے ہیں۔ تاہم حالیہ جنگ کے دوران اس ایئرپورٹ کو متعدد بار نشانہ بنایا جا چکا ہے جس کے باعث آج ان طیاروں نے متبادل مقامات استعمال کیے جا رہے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل