Saturday, April 11, 2026
 

کوئٹہ سریاب روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، راہگیر خاتون زخمی

 



کوئٹہ میں واقع سریاب روڈ پر مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ میں 2 افراد جاں بحق جبہ راہ گیر خاتون زخمی ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی مصروف ترین شاہراہ سریاب روڈ پر ایک بار پھر خونریز فائرنگ کا خوفناک واقعہ پیش آیا جس نے شہریوں کے ذہنوں میں دہشت کی لہر دوڑا دی۔ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پیٹرول پمپ کے قریب ڈھاڈر کے دو رہائشیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر کے انہیں موقع پر ہی موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ایک راہ گیر خاتون بھی گولی کا شکار ہو گئی۔ متوفیوں کی شناخت نصیر احمد اور علی محمد کے نام سے ہوئی جو موٹر سائیکل پر سریاب روڈ سے گزر رہے تھے۔ جب وہ مقامی پیٹرول پمپ کے قریب پہنچے تو اچانک دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر شدید فائرنگ کر دی۔ ائرنگ کی آواز سے آس پاس کا ماحول خوفزدہ ہو گیا اور ایک راہ گیر خاتون بھی گولیوں کا نشانہ بن گئی، جو زخمی حالت میں گر پڑی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور لاشیں سمیت زخمی خاتون کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا۔ اسپتال میں ڈاکٹروں نے دونوں افراد کو مردہ قرار دے دیا جبکہ زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد دونوں لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ یہ واقعہ پرانی دشمنی کی بنیاد پر پیش آیا۔ تاہم،ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے بھرپور آپریشن جاری ہے۔ مقدمہ درج کر کے کیس سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل