Loading
وزیراعظم محمد شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے دوران گزشتہ شب جدہ سے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔
گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز آلسعود نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا مدینہ منورہ آمد پر استقبال کیا۔
وزیرِ اعظم نے مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں حاضری دی اور ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و آشتی کیلئے دعائیں کیں۔
وزیرِ اعظم کی آمد پر وزیرِ اعظم اور وفد کیلئے روزہ رسول کے دروازے کھولے گئے، وزیرِ اعظم نے روزہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت خاص کی اور سلام عقیدت پیش کیا۔
وزیرِ اعظم سعودی عرب کا اپنا دورہ مکمل کرکے مدینہ منورہ سے دوحہ جائیں گے، دوحہ میں وزیرِ اعظم کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی سے دو طرفہ ملاقات ہوگی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل