Loading
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں ’اسپرٹ آف کرکٹ‘ میں حیدرآباد سب پر بازی لے گیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آفیشل اکاؤنٹ سے اسپرٹ آف کرکٹ کا اسکور بورڈ جاری کیا گیا جس میں گروپ مرحلے کے 10 میچز کو شامل کیا گیا۔
ہر میچ میں مخالف کی عزت کے 2، امپائر کی عزت کے 2 اور اسپرٹ آف کرکٹ ریوارڈ کے 4 نمبرز تھے جن پر دونوں آن فیلڈ امپائرز اور تھرڈ امپائرز نے الگ الگ نمبرز دیے جو مجموعی طور پر 240 نمبرز بنے۔
pic.twitter.com/Yw77rdKlYs
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 30, 2026
حیدر آباد کنگزمین 240 میں 222 نمبرز حاصل کرکے سرفہرست رہی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 216 نمبرز کے ساتھ دوسری اور لاہور قلندرز 210 نمبرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔
ملتان سلطانز 204 نمبر، پشاور زلمی 201، راولپنڈیز 198، اسلام آباد یونائیٹڈ 192 اور کراچی کنگز 171 نمبرز کے ساتھ بالترتیب چوتھی سے آٹھویں پوزیشن پر رہے۔
Respect beyond rivalry ????????
In the heat of competition, it’s moments like these that remind us what cricket truly stands for. Beyond boundaries and wickets, it’s about sportsmanship, and the bond that unites players on and off the field. ????????#HBLPSL11 | #NewEra pic.twitter.com/hRXq0Ggfhg
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 30, 2026
واضح رہے کہ پشاور زلمی کی ٹیم فائنل میں رسائی حاصل کرچکی ہے جبکہ حیدرآباد کنگزمین اور اسلام آباد یونائیٹڈ فائنل میں رسائی کے لیے کل ایلیمینیٹر 2 میں مدمقابل آئیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل