Loading
شوگر ملز کی جانب سے ایکسپورٹ سبسڈی کے حصول سے متعلق اپیل 7 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے جو اس کیس کی سماعت کرے گا۔ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے سبسڈی کے اجرا کو پالیسی معاملہ قرار دیتے ہوئے درخواستیں خارج کر دی تھیں۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ سبسڈی کوئی بنیادی حق نہیں جس کے اجرا کا حکم دیا جا سکے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے شوگر ملز کو ایکسپورٹ سبسڈی دینے کی منظوری دی تھی۔ شوگر ملز نے سبسڈی کے حصول کے لیے آئینی عدالت سے رجوع کیا، جبکہ 15 شوگر ملز نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل