Thursday, April 30, 2026
 

قائد اعظم یونیورسٹی انتظامیہ کے رویے کے خلاف طلبا کی احتجاجی واک

 



قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبا اور یونیورسٹی انتظامیہ آمنے سامنے آ گئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔ قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبا نے قائد اعظم یونیورسٹی انتظامیہ کے رویہ کے خلاف احتجاجی واک کی۔ احتجاجی واک میں طلبا نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ طلبا نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج کی کال دی۔ جینڈر اسٹیڈز ڈیپارٹمنٹ میں دوران  امتحان فیس نا ادا کرنے والے طلبا کے حق میں طلبا نے احتجاج کی کوشش کی۔ طلبا کے جمع ہونے کی اطلاع پر وائس چانسلر اور سیکورٹی ٹیم موقع پر پہنچی۔ اس موقع پر وائس چانسلر اور سیکورٹی ٹیم نے جمع ہونے والے طلبا کو بھگا دیا۔ یونیورسٹی میں احتجاج کے خدشے کے پیش نظر پولیس کی نفری بھی طلب کر لی گئی۔ قائدین اسٹوڈینٹ فیڈریشن نے طلبا پر مبینہ تشدد پر احتجاجی اجلاس طلب کر لیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل