Thursday, April 30, 2026
 

برطانوی شاہی جوڑے کی امریکا آمد؛ ٹرمپ نے اسکاٹ لینڈ کی وہسکی پر ٹیکس ختم کردیا

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسکاٹ لینڈ کی وہسکی اور امریکی ریاست کینٹکی کے بوربن پر عائد ٹیرف اور تجارتی پابندیاں ختم کر رہے ہیں۔ اس بات کا اعلان امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ انھوں نے لکھا کہ برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سوم اور ملکہ کامیلا دورۂ امریکا مکمل کرنے کے بعد وائٹ ہاؤس سے روانہ ہوچکے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ شاہی جوڑے کے امریکا آنے کی خوشی میں اسکاٹ لینڈ کی شہرہ آفاق وہسکی پر عائد امریکی ٹیرف اور تجارتی پابندیوں کو ختم کرتا ہوں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس فیصلے سے اسکاٹ لینڈ اور امریکی ریاست کینٹکی کے درمیان وہسکی اور بوربن کی صنعت کو فروغ ملے گا جو دونوں خطوں کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ماضی میں دونوں کے درمیان تجارت خاص طور پر لکڑی کے بیرلز (پیپوں) کے حوالے سے مضبوط رہی ہے اور نئی پالیسی سے اس تعاون کو مزید وسعت ملے گی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ برطانوی شاہی جوڑے کے آمد کی خوشی نے انھیں ایسا قدم اٹھانے پر آمادہ کیا جو کوئی اور نہیں کر سکا۔ شاہی جوڑے کا امریکا کا دورہ ان کے لیے باعثِ اعزاز تھا۔ https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/116494993665115165  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل