Tuesday, April 21, 2026
 

ٹام کروز کا اپنے مداحوں کے لیے بڑا اعلان

 



ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز نے اپنی مشہور فلم سیریز ٹاپ گن کے مداحوں کو ایک بار پھر جوش میں مبتلا کر دیا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے اعلان میں انہوں نے بتایا کہ ’ٹاپ گن‘ اور اس کا سیکویل ’ٹاپ گن: میوریک‘ محدود مدت کے لیے دوبارہ سینما گھروں میں پیش کی جائیں گی۔ اداکار نے اپنی پوسٹ میں دونوں فلموں کے پوسٹرز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ فلمیں 13 مئی سے صرف ایک ہفتے کے لیے بڑی اسکرین پر واپس آ رہی ہیں۔         View this post on Instagram                       اس خبر کے سامنے آتے ہی ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا اور اسے پرانی یادوں کو تازہ کرنے کا سنہری موقع قرار دیا۔ یاد رہے کہ ٹاپ گن‘ پہلی بار 1986 میں ریلیز ہوئی تھی جبکہ ’ٹاپ گن: میوریک‘  36 سال بعد 2022 میں ریلیز ہوئی تھی۔ دونوں فلموں میں ٹام کروز نے بطور نیول پائلٹ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہےجب ’ٹاپ گن 3‘پر کام جاری ہے، جس کی تصدیق ’سینما کون 2026‘ میں کی گئی، اور ٹام کروز ایک بار پھر مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل