Tuesday, April 21, 2026
 

اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی اہم ملاقات، امریکا اور ایران مذاکرات سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو

 



نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ چین کے سفیر نے امریکا اور ایران کے درمیان پائیدار امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جانب سے روابط کو فروغ دینے کی مسلسل کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور اس اقدام کی تعریف کی۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان-چین ہمہ موسمی اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ اور دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل