Loading
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ دنیا کے بڑے چوہدری صلح کیلیے پاکستان آرہے ہیں تو آپسی تناؤ بھی ختم ہونا چاہیے، اپنوں کو نہ جوڑ کر دوسروں کی صلح کروانے سے ملک ترقی نہیں کرے گا اور نفرت بڑھے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سنٹرل جیل اڈیالہ کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم بانی اور بشری بی بی کی رہائی کیلئے کوششیں کررہے ہیں کرینگے سو شل میڈیا پر کسی کا کنٹرول نہیں پی ٹی آئی کا موقف لیڈر شپ پیش کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے پاکستان ترقی کرے اور اس ملک کو عزت ملے، ہمیں خوشی ہے دنیا کے بڑے چودھری صلح کیلئے پاکستان آرہے ہیں مگر ہمیں آپسی تناؤ ختم ہونا چاہیے ورنہ یہ تناؤ نفرت میں بدلے گا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر اسکے دشمن ہی ناخوش ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان مضبوط ہواپنوں کو نہ جوڑ کے دوسروں کی صلح کرواکے ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ لاہور میں اسیران کی فیملیز سے ملاقات ہوئی نورین نیازی سے بھی ملاقات ہوئی ہم بانی اور بشری بی بی کی رہائی کیلئے کوششیں کررہے ہیں، بشری بی بی چونکہ بیمار ہے لہذا ہم چاہتے ہیں انکی رہائی جلد ہوہم نے بشری بی بی کی رہائی کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مردان جلسے میں اچکزئی صاحب کیوں نہیں آئے اس بارے ان سے ابھی بات نہیں ہوئی سہیل آفریدی سے میری ملاقات ہوئی ہے اس کی تفصیل نہیں بتاسکتا، اچکزئی صاحب کو بانی نے ذمہ داری دی ہے بانی کی ہدایات ہیں اچکزئی صاحب جو فیصلہ کرینگے انکو فالو کرنا ہے، اگر کوئی ناراضی ہے ہم دور کرینگے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کسی کا کنٹرول نہیں پی ٹی آئی کا موقف لیڈر شپ پیش کرتی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کےاحکامات کے مطابق ہر منگل کو ہم اڈیالہ جیل آتے ہیں 16 اکتوبر 2025 کے بعد ہماری ملاقا تیں نہیں ہورہیں اتنی بڑی پارٹی کے لیڈر کی ملاقاتیں روکنا جمہو ریت کیلئے نیک شگون نہیں ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہماری خواہش ہے پاکستان ترقی کرے اور اس ملک کو عزت ملےہمیںخوشی ہے دنیا کے بڑے چودھری صلح کیلئے پاکستان آرہے ہیں آپسی تناؤ ختم ہونا چاہیئے ورنہ یہ تناؤ نفرت میں بدلے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری درخو است ہے فیملی اور وکلاء کی ملاقات کرائی جائے۔ خوشی ہے بشری بی بی کی سرجری کے بعد انکی فیملی کی ملاقات ہوئی، ہمارا مطالبہ ہے بشری بی کو مکمل صحتیابی تک اسپتال منتقل کیا جائے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر اسکے دشمن ہی ناخوش ہونگے، ہم چاہتے ہیں پاکستان مضبوط ہو، اپنوں کو نہ جوڑ کے دوسروں کی صلح کراکے ملک ترقی نہیں کرسکتا دہشتگردی پر ہمارا واضع موقف ہے کہ اسکو مکمل طور پر ختم ہونا چاہیے، دہشت گردوں کو کوئی چھپنے کی جگہ نہیں ملنی چاہیے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی کی فیملی ہمارے لئے قابل عزت ہےہم سے جو کچھ بن پارہا ہے ہم کررہے ہیں، بانی کی فیملی سمجھتی ہے اس سے زیادہ ہوسکتا ہے جو کچھ ہم کررہے ہیں9اپریل کا جلسہ منسوخ کرنے سے متعلق خان صاحب کا پیغام آیا تھا بانی کی فیملی کو سیاست کو شوق ہے نہ وہ کسی عہدے کیلئے یہ سب کررہے ہیں بانی کہ رہائی کیلئے جاری کوششوں پر فیملی کا کنسرن ضرور ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ سب کو کہا ہے جو بھی بات ہو پارٹی کے اندر کریں باہر نہ کریں بانی کی بہنوں کے حوالے سے کسی کو سخت لہجہ استعمال نہیں کرنا چاہیے، میں جب سے چیئرمین ہوں علیمہ خانم نے کبھی کوئی ہدایات مجھے نہیں دیں، علیمہ خانم نے جب بھی مجھ سے بات کی بانی سے متعلق کی ہےمیں تسلیم کرتا ہوں شاید ہم ورکرز کی توقعات پر پورا نہیں اترے ہیں ہم جو کچھ بھی کررہے ہیں بانی کی ہدایات کے مطابق کرتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل