Tuesday, April 21, 2026
 

اسلحہ لائسنس کی تجدید کے نظام میں بڑی تبدیلی

 



ملک میں اسلحہ لائسنس کی تجدید کے نظام میں بڑی تبدیلی کردی گئی اب اسلحہ لائسنس کی تجدید ہرسال نہیں بلکہ پانچ برس بعد ہوگی۔ ترجمان نادرا کے مطابق وزارتِ داخلہ کی ہدایات پر شہریوں کی سہولت کے لیے نادرا نے وفاقی اسلحہ لائسنس کی میعاد کا نیا نظام متعارف کرا دیا، لائسنس تاریخِ اجراء یا تجدید کے بعد پانچ سال تک موثر رہے گی، شہری پورے پانچ سالہ میعاد سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ترجمان نادرا کے مطابق سابقہ نظام کے تحت تمام لائسنس کی میعاد ہر سال 31 دسمبر کو ختم ہو جاتی تھی اسلحہ لائسنس نظام کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کی بدولت شہریوں کی یہ مشکلات دور ہوگئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل