Loading
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران غیر قانونی ادویات بنانے والی فیکٹری کو بےنقاب کرتے ہوئے خام مال، تیار شدہ ادویات اور مشینری برآمد کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے ملیر میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس میں دواسازی کے دھندے کی حامل جعلی فیکٹری کو بے نقاب کیاگیا،
کارروائی کے دوران ملزم فیصل شاہد کو موقع پر گرفتار کیا گیا جوکہ فیکٹری کا مالک اور آپریٹر نکلا۔
چھاپے میں بڑی مقدار میں خام مال، تیار شدہ ادویات اور مشینری برآمد کی گئی۔ برآمد شدہ سامان قانونی تقاضوں کے مطابق تحویل میں لینے کے بعد ڈریپ حکام کے حوالے کردیاگیا۔
حکام نے جعلی ادویات تیار کرنے کے گھناؤنےکام میں ملوث دیگر افراد کی تلاش شروع کردی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل