Monday, May 04, 2026
 

آپریشن راہِ حق بنیان مرصوص کو ایک سال مکمل، ایم کیو ایم نے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کروا دی

 



آپریشن ’’راہِ حق بنیان مرصوص‘‘ کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ قرارداد ایم کیو ایم رکن اسمبلی مہیش کمار ہاسیجا نے جمع کروائی۔ قرارداد کے متن کے مطابق پاکستانی شہریوں اور افواجِ پاکستان کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے، جنہوں نے ملک کے امن اور استحکام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یہ ایوان فیلڈ مارشل، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر، سربراہ پاک فضائیہ اور سربراہ پاک بحریہ کی خدمات کو سراہتا ہے۔ ایم کیو ایم رکن اسمبلی مہیش کمار کا کہنا تھا کہ آپریشن راہ حق کے تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل