Monday, May 04, 2026
 

راولپنڈی؛ ہوٹل میں خاتون سے متعدد بار زیادتی اور نومولود بچی کے اغوا سے متعلق کیس میں پیشرفت

 



راولپنڈی میں پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی کرنے اور نومولود بچی کے اغواء  کے مقدمے میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ متن مقدمہ کے مطابق متاثرہ خاتون ہوٹل کے کمرہ میں رہائش پزیر تھیں جہاں زیر حراست ملزمہ اور ہوٹل منیجر  نے مختلف لوگوں سے متاثرہ خاتون سے زیادتی کروائی، متاثرہ خاتون کے حاملہ ہونے اور نومولود  بچی کی پیدائش کے بعد  نومولود کو اغوا کر لیا گیا۔ واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر 3 یوم قبل درج کیا گیا، پیرودھائی پولیس نے مقدمہ میں نامزد ملزمہ کو حراست میں لے لیا، قبل ازیں ہوٹل منیجر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، راول سعد ارشد نے کہا کہ زیر حراست ملزمہ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جاۓ گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل