Loading
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ اسکولوں اور کالجوں میں ہاکی کے فروغ کے لیے جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو ہاکی کی طرف راغب کرنا ہے۔
محی الدین وانی کاکہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے ویژن کے مطابق ہاکی کے کھیل کو فروغ دیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی ڈسڑکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدے داروں سے وزارت میں ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ظہیر الحق ،سیکرٹری طاہر شیرازی ،خازن محمد زاہد واپڈا بھی موجود تھے۔
پی ایف کے صدر محی الدین وانی کا کہنا تھا کہ اسکولوں اور کالجوں میں ہاکی کے فروغ کے لیے جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت بوائز اینڈ گرلز پروگرام ترتیب دیا جائے گا اور کوالیفائیڈ کوچز کی زیر نگرانی راولپنڈی اور دیگر شہریوں میں آرگنائز کیے جائیں گے تاکہ نوجوان ہاکی کے کھلاڑیوں کو ہاکی کی جانب راغب کیا جاسکے، سپانسر شپ کے ذریعے قومی اور بین القوامی ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔
ظہیر الحق نے کہاکہ سابق صدر پرویز اسلم کیانی مرحوم کے نام سے ایونٹ کا انعقاد شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی جس کے مہمان خصوصی پی ایچ ایف کے صدر محی الدین وانی، سابق سنیٹر چوہدری تنویر خان ،رکن قومی اسمبلی بریسٹر دانیال چوہدری ہوں گے۔
پی ایچ ایف کے صدر نے یقین دلایا کہ جو شخص یا فرد ہاکی کی بہتری کے لیے کام کرے گا اس کے لیے میرے دروازے کھلے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل