Loading
شہر میں بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے ہیٹ ویو کے باعث صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کے-الیکٹرک کے ہیڈ آف ڈسٹریبیوشن آپریشنز خرم عبداللّٰہ کا ہیٹ ویو پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہیٹ ویو کے باعث مینٹیننس شٹ ڈاونز معطل کر دیے ہیں۔
خرم عبداللہ کے مطابق اگر کسی علاقے میں محسوس کئے جانے والا درجہ حرارت 45 ڈگری تک جاتا ہے تو وہاں معاشی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ کنڈے اوور لوڈنگ کا باعث بن کر علاقائی فالٹس اور حادثات کا سبب بنتے ہیں جن کو درست کرنے کیلیے عملہ فیلڈ میں موجود ہے۔
خرم عبداللہ نے کہا کہ علاقہ مکینوں کا تعاون علاقائی فالٹس کی درستگی کے لیے ناگزیر ہے۔ صارفین ہیٹ ویو کے دوران گھروں میں رہیں، ہلکے کپڑے پہنیں اور پانی کا استعمال زیادہ رکھیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل