Loading
شہر قائد میں شدید گرمی کے دوران مختلف علاقوں سے 8 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق منگھوپیر صائمہ عربین ولاز کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، اسی طرح گلشن حدید النور ہوٹل کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
ڈیفنس فیز 8 خیابان ثاقب سے نامعلوم شخص کی شخص کی لاش ملی جبکہ کلفٹن بوٹ بیسن سے ناساز حالت میں ملنے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق لیاقت آباد 10 نمبر پل کے نیچے سے ناساز حالت میں ملنے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا، اس کے علاوہ سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب سے ناساز حالت میں ملنے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق سرجانی اسکیم 33 سے تشویشناک حالت میں ملنے والا شخص دوران علاج جاں بحق ہوگیا جبکہ بلدیہ سپارکو روڈ طیبہ مسجد کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت 55 سالہ عبد الودود کے نام سے ہوئی ہے۔
چھیپا حکام کے مطابق تمام افراد گرمی کی شدت کے باعث جاں بحق ہوئے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل