Monday, May 04, 2026
 

ون کانسٹیٹیوشن ایونیو پر بنی کمیٹی کا اجلاس، رہائشی افراد کا موقف بھی سنا جائیگا

 



ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو پر وزیراعظم کی بنائی گی کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمارت میں رہائش پذیر افراد کا موقف بھی آئندہ اجلاس میں سنا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور سیکرٹری کامرس بطور رکن کمیٹی میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف، ممبر اسٹیٹ زمان وٹو بھی موجود تھے۔ کمیٹی نے چیئرمین سی ڈی اے سے ون کانسٹیٹیوشن پر تفصیلات طلب کرلیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ون کانسٹیٹیوشن کے حوالے سے فیکٹس کمیٹی کے سامنے رکھے۔ ذرائع  کے مطابق کمیٹی نے کل بھی سی ڈی اے سے معاملے پر بریفنگ طلب کرلی، سی ڈی اے کے بعد ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے متاثرین کو ان کے نمائندوں کے ذریعے سنا جائے گا۔ کمیٹی نے جلد از جلد رپورٹ مرتب کرنے کے عزم کا اظہارِ کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل