Loading
جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی چوکی پر دہشت گردوں کے ناکام خودکش حملے میں سات شہری زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں خوارج بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے آئے، پاک فوج کے ہائی الرٹ دستے کی بروقت کارروائی کے باعث گاڑی کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا۔
خودکش حملہ آور اور گاڑی کو پوسٹ سے فاصلے پر نشانہ بنانے سے نہ صرف بڑے جانی نقصان سے بچاؤ ہوا بلکہ حملہ آور خوارج بھی ہلاک ہوگیا۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
ڈی ایچ کیو اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر جان محمد کے مطابق خودکش حملے کے نتیجے میں زخمی ہوئے سات شہریوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال وانا لایا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل