Monday, May 04, 2026
 

متحدہ عرب امارات میں ایران کا آئل تنصیب پر میزائل اور ڈرون حملہ، 3 غیر ملکی زخمی

 



متحدہ عرب امارات نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں میزائل شکن دفاعی فضائی نظام کو فعال کر دیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ ایران کی جانب سے مجموعی طور پر چار میزائل داغے گئے جن میں سے تین کو فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے روک لیا جبکہ ایک میزائل سمندر میں گر گیا۔ وزارت دفاع کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کے ملک بھر میں سنے جانے والی دھماکوں کی آوازیں انھی دفاعی کارروائیوں کا نتیجہ تھیں جن میں ایرانی میزائلوں کو فضا میں تباہ کیا گیا تھا۔ البتہ فجارہ کے صنعتی علاقے میں ایک آئل تنصیب پر متحدہ عرب امارات کے ڈرون حملے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی اور تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جن کا تعلق بھارت سے بتایا جا رہا ہے۔ حکام نے بتایا کہ فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر جائے موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کوششیں جاری رہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ادھر متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ نے ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہیں دھوکہ دہی پر مبنی قرار دیا ہے۔ الإمارات تُدين بشدة تجدد العدوان الإيراني الغادر باستخدام الصواريخ والطائرات المسيّرة pic.twitter.com/1fAwX6GFuK — MoFA وزارة الخارجية (@mofauae) May 4, 2026 بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو یہ مکمل اور جائز حق حاصل ہے کہ وہ ان حملوں کا جواب دے کیونکہ یہ حملے ایک سنگین کشیدگی ہیں جو ملک کی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ ہیں۔ خیال رہے کہ آج ہی آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات کی سرکاری تیل کمپنی کے آئل ٹینکر پر بھی ایران کی پاسداران انقلاب نے دو ڈرونز سے حملہ کیا جس میں خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا کیونکہ جہاز خالی تھا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل